روس خیرسون میں جلد ہی عوامی ریفرنڈم کروا سکتا ہے :برطانوی حکومت

دعوی کیا گیا ہے کہ  روس یوکرین کے خیرسون نامی علاقے میں کریمیا،لوہانسک اور دونیسک کی طرز پر عومای ریفرنڈم کروانے کا ارادہ رکھتا ہے

1795780
روس خیرسون میں جلد ہی عوامی ریفرنڈم کروا سکتا ہے :برطانوی حکومت

دعوی کیا گیا ہے کہ  روس یوکرین کے خیرسون نامی علاقے میں کریمیا،لوہانسک اور دونیسک کی طرز پر عومای ریفرنڈم کروانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

برطانوی وزارت دفاع کے مطابق، روس کے زیر قبضہ خیرسون ،میلیتوپول اور بردائنسک نامی شہروں میں چند روز کے دوران  متعدد مظاہرے کیے گئے، جبکہ امکان ہے کہ روس کریمیا،لوہانسک اور دونیسک کی طرز پرنام نہاد علیحدگی پسند جمہوریہ کی حیثیت کو تسلیم کروانے کی غرض سے خیرسون میں عوامی ریفرنڈم کروانے کا ارادہ رکھتا ہے جبکہ روسی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے ہوائی فائرنگ بھی کی ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ میلیتو پول میں یوکرینی ناظم بلدیہ کے اغوا کے بعد وہاں روس نے  گیارہ مارچ کو اپنا ایک کٹھ پتلی میئرمقرر کر دیا ہے،بعد ازاں نیپرورودنہ بلدیہ کے میئر کوبھِی روسی قوتیں اغوا کر کے لے گئیں ہیں،روس یوکرین کے سیاسی نظام کو تباہ کرتےہوئے ملک کے جمہوری نظام کو ناکارہ بنانے میں مصروف ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں