ہم نےخیرسون پر قبضہ کر لیا ہے: روس کا دعوی

ماسکو میں روزانہ کی بریفنگ کے دوران روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ روسی فوج ڈونباس کی باغی قوتوں کے ساتھ مل کر حملہ جاری رکھے ہوئے ہے

1795980
ہم نےخیرسون پر قبضہ کر لیا ہے: روس کا دعوی

روس کی وزارت دفاع نے یوکرین کے جنوب میں واقع خیرسون خطے پر مکمل قبضہ کرنے کا دعویٰ کر دیا۔

ماسکو میں روزانہ کی بریفنگ کے دوران روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ روسی فوج دونباس کی باغی قوتوں کے ساتھ مل کر حملہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز کے دوران یوکرین کے چھ جنگی طیارے، سات ہیلی کاپٹرز اور 13 بغیر پائلٹ والے ہوائی جہازوں کو تباہ کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ  فضائی دفاعی نظام کی مدد سے یوکرین کے دو ایس ایو 24 اور ایس یو 25 طیارے جبکہ ایک ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر تباہ کیا گیا۔

روسی فضائیہ نے یوکرینی قوم پرستوں اور کرائے کے فوجیوں کے ایک اڈے پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔



متعللقہ خبریں