اقوام متحدہ: مہاجرین کی تعداد 28 لاکھ 8 ہزار 792 تک پہنچ گئی

روس۔ یوکرین جنگ کی وجہ سے یوکرین سے ہمسایہ ممالک جانے والے مہاجرین کی تعداد 28 لاکھ 8 ہزار 792 تک پہنچ گئی ہے: اقوام متحدہ

1795244
اقوام متحدہ: مہاجرین کی تعداد 28 لاکھ 8 ہزار 792 تک پہنچ گئی

روس۔ یوکرین جنگ کی وجہ سے یوکرین سے ہمسایہ ممالک جانے والے مہاجرین کی تعداد 28 لاکھ 8 ہزار 792 تک پہنچ گئی ہے۔

اقوام متحدہ ہائی کمیشن دفتر برائے امور مہاجرین کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 فروری سے 12 مارچ تک 28 لاکھ 8 ہزار 792 مہاجرین یوکرین سے ہمسایہ ممالک پہنچ گئے ہیں۔ ان مہاجرین میں سے 17 لاکھ 20 ہزار 227 مہاجرین نے پولینڈ میں، 2 لاکھ 4 ہزار 862 نے سلوواکیہ میں، ایک لاکھ 31 ہزار 365 نے روس، ایک لاکھ 6 ہزار 994 نے مولدووا، 84 ہزار 671 نے رومانیہ، 1226 نے بیلاروس اور 3 لاکھ 4 ہزار 156 مہاجرین نے دیگر یورپی ممالک میں پناہ لی ہے۔ اس کے علاوہ دونیتسک اور لوہانسک سے 18 تا 23 فروری کے دوران 96 ہزار افراد روس پہنچ چکے ہیں۔

اقوام متحدہ ہائی کمیشن دفتر برائے مہاجرین کے مطابق صورتحال مزید خراب ہونے کی صورت میں مزید 4 ملین شہری ملک کو ترک کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک کم از کم 596 شہری ہلاک اور ایک ہزار 67 شہری زخمی ہو چکے ہیں۔

بیان میں اموات اور زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں