یورپی یونین کی طرف سے یوکرین کو 300 ملین یورو کی مالی امداد

آج ہم نے یوکرین کو 300 ملین یورو کی ہنگامی امداد فراہم کی ہے۔ یہ امداد 1،2 بلین یورو امدادی پیکیج کا پہلا حصہ ہے: اُرسولا وان ڈر لئین

1793976
یورپی یونین کی طرف سے یوکرین کو 300 ملین یورو کی مالی امداد

یورپی یونین، یوکرین کو 300 ملین یورو کی مالی امداد فراہم کرے گی۔

یورپی یونین کمیشن کی سربراہ اُرسولا وان ڈر لئین نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روس۔یوکرین جنگ کے دوران، خارجہ مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے، یوکرین کو فوری طور پر میکرو مالیاتی تعاون فراہم کیا گیا ہے۔

لئین نے کہا ہے کہ جنگ یوکرینی عوام پر بے رحمانہ فوجی و اقتصادی دباو کا سبب بنی ہے اور ان حالات میں یورپ یوکرین کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج ہم نے یوکرین کو 300 ملین یورو کی ہنگامی امداد فراہم کی ہے۔ یہ امداد 1،2 بلین یورو امدادی پیکیج کا پہلا حصہ ہے۔ یعنی ابھی اور امداد بھی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ رکن ممالک اور یورپی پارلیمنٹ نے قبل ازیں مذکورہ امدادی پیکیج کی منظوری دے دی تھی۔



متعللقہ خبریں