روس۔یوکرین جنگ نے یورپ کی آنکھیں کھول دی ہیں: چارلس میشل

ہمیں اپنی خود مختاری کے لئے زیادہ سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ اس جنگ نے ہماری آنکھیں کھول دی ہیں: چارلس میشل

1790813
روس۔یوکرین جنگ نے یورپ کی آنکھیں کھول دی ہیں: چارلس میشل

یورپی کونسل کے سربراہ چارلس میشل نے کہا ہے کہ روس۔یوکرین جنگ نے یورپ کی آنکھیں کھول دی ہیں۔

چارلس میشل نے جرمن روزنامے زئیٹ کے لئے انٹرویو میں کہا ہے کہ یوکرین کی جنگ، یورپ کی محتاجیوں کو کھول کر سامنے لے آئی ہے۔ ہمیں اپنی خود مختاری کے لئے زیادہ سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ اس جنگ نے ہماری آنکھیں کھول دی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم روس کے ساتھ جنگ نہیں کر رہے۔ روس نے 24 فروری کو یوکرین کے ساتھ جنگ شروع کی ہے۔ یوکرین یورپی یونین کا قریبی اتحادی اور دوست ملک ہے۔ اس وجہ سے ہم متعدد شکلوں میں اس کی مدد کر رہے ہیں اور ہر چیز کے باوجود روس کے ساتھ رابطے کا راستہ کھُلا رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یورپی یونین کے، اسلحے کے حصول کے لئے، یوکرین کو 450 ملین یورو دینے کے بارے میں میشل نے کہا ہے کہ ہم یوکرین کی، قبضے کے خلاف، مزاحمت کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ "یہ نہایت مشکل صورتحال ہے۔ یوکرین نیٹو کا رکن نہیں ہے لیکن یورپی یونین کا ایک قریبی اتحادی ہے۔ ہمارے درمیان اتحاد کا سمجھوتہ موجود ہے۔ روس نے، سالوں پہلے سے یورپ میں شامل ہونے والے ملک کے خلاف، ایک سنگدلانہ جنگ کا انتخاب کیا ہے"۔

میشل نے تصدیق کی ہے کہ مذکورہ 450 ملین یورو کے ساتھ، یورپی یونین جنگی طیاروں کی فراہمی میں کردار ادا نہیں کرے گی اور کہا ہے کہ "جنگی طیارے خریدے نہیں جائیں گے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ یورپ کے دفاع کے لئے ہم مزید اخراجات کرنے پر مجبور ہیں۔ یورپ کی سلامتی اور امن کو خطرے کا سامنا ہے۔


ٹیگز: #یورپ , #جنگ

متعللقہ خبریں