بیلجئیم نے یوکرین میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا

تبدیل ہوتی سکیورٹی صورتحال کی وجہ سے کیف میں بیلجئیم کے سفارت خانے کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے: بیلجئیم وزارت خارجہ

1788463
بیلجئیم نے یوکرین میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا

بیلجئیم نے یوکرین۔ روس جنگ کی وجہ سے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں اپنا سفارت خانہ عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔

بیلجئیم وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تبدیل ہوتی سکیورٹی صورتحال کی وجہ سے کیف میں بیلجئیم کے سفارت خانے کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہم، ابھی تک یوکرین میں موجود بیلجئیم کے شہریوں کو بیلجئیم کونسل خانے سے خدمات دینا جاری رکھیں گے۔

وزارت خارجہ کے حکام نے بیلجئِم کے سفیر کے یوکرین سے انخلاء کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ کیف سفارت خانے کی بعض ذمہ داریاں پولینڈ کے بیلجئیم سفارت خانے کو منتقل کر دی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ بیلجئیم قونصل خانہ خدمات بھی یوکرین کے ہمسایہ ممالک پولینڈ، سلوواکیہ، رومانیہ اور مولدووا کے بیلجئیم قونصل خانوں کی طرف سے فراہم کی جائیں گی۔



متعللقہ خبریں