یوکرین میں 30 روزہ ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی

یوکرین کی سلامتی کونسل کے سکریٹری اولیکسی ڈینیلوف کا کہنا ہے یوکرین کی مشرقی سرحد پر روس کے ساتھ کشیدگی کے باعث  ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے

1783859
یوکرین میں 30 روزہ ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی

یوکرین میں 30 دن کے لیے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

یوکرین کی سلامتی کونسل کے سکریٹری اولیکسی ڈینیلوف کا کہنا ہے یوکرین کی مشرقی سرحد پر روس کے ساتھ کشیدگی کے باعث  ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس فیصلے کے بعد یوکرینی شہریوں کو کرفیو کے دوران گھروں میں رہنا ہو گا۔

یاد رہے کہ یوکرین کو اس وقت سنگین بحران کا سامنا ہے۔

روس کی جانب سے اس کی مشرقی ریاستوں کو تسلیم کیے جانے اور وہاں فوجی بھیجے جانے کے فیصلے نے روس اور یوکرین کے مابین تناؤ مزید بڑھا دیا ہے۔



متعللقہ خبریں