روس، قومی سلامتی کا ہنگامی اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے

صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور اب تک ہمیں مصالحت  کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے

1782276
روس، قومی سلامتی کا ہنگامی اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے

بتایا جاتا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن آج قومی سلامتی کونسل کے ساتھ غیر معمولی اجلاس کریں گے۔

روسی صدارتی محل (کریملن) کے ترجمان، دمتری پیسکوف نے یوکرین کے ڈونیٹسک اور لوگانسک علاقوں میں روس نواز علیحدگی پسندوں کے زیر کنٹرول علاقے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بارے میں اپنے جائزے پیش کیے۔

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ وہ مشرقی یوکرین کی صورت حال پر فکر مند ہیں، پیسکوف نے کہا،"صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور اب تک ہمیں مصالحت  کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے۔ اشتعال انگیزی اور بمباری میں شدت آتی جا رہی ہے، اور یقیناً یہ گہری تشویش کا باعث ہے۔"

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ پوتن آج سلامتی کونسل کے ساتھ ایک غیر معمولی میٹنگ کریں گے، پیسکووف نے  کہا ، یہ ایک بڑی میٹنگ ہو گی۔ توقع ہے کہ اس اجلاس میں پوتن بھی خطاب کریں گے۔



متعللقہ خبریں