ڈونباس (مشرقی یوکرین میں) تاریخی طور پر روس کا حصہ ہے: صدر پوتین

انہوں نے کہا کہ  مشرقی یوکرین روس کا سابقہ ​​علاقہ ہے، پوتین نے کہا کہ انہیں ان مقامات  کو ترک کرنا پڑا جو تاریخی طور پر روسی سلطنت کا حصہ تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کو بدلنا ممکن نہیں لیکن سچ بولنا ضروری ہے

1782472
ڈونباس (مشرقی یوکرین میں) تاریخی طور پر روس کا حصہ ہے: صدر پوتین

روسی صدر ولادیمیر پوتین  نے کہا ہے کہ ڈونباس (مشرقی یوکرین میں) تاریخی طور پر روس کا حصہ ہے۔

ولادیمیر پوتین نے ان خیالات کا اظہار قوم سے خطاب  کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ  مشرقی یوکرین روس کا سابقہ ​​علاقہ ہے، پوتین نے کہا کہ انہیں ان مقامات  کو ترک کرنا پڑا جو تاریخی طور پر روسی سلطنت کا حصہ تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کو بدلنا ممکن نہیں لیکن سچ بولنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید یوکرین کی بنیاد روس نے رکھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ "غیر ملکی طاقتیں یوکرین پر گرفت قائم کیے ہوئے ہیں، مغربی ممالک اہم فیصلے کررہے ہیں اور عوام  کو لوٹا جا رہا ہے۔

روسی رہنما نے کہا کہ یوکرین ان کے لیے صرف پڑوسی نہیں ہے، یہ روسی تاریخ کا حصہ ہے، اور یوکرین کے باشندے ساتھی اور رشتہ دار ہیں۔

دریں اثنا، روسی صدارتی محل کے کریملن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پوتین نے جرمنی اور فرانس کو ڈونیٹسک اور لوہانسک علاقوں کی آزادی کو تسلیم کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

یورپی یونین (EU)  نے فوری طور پر  روسی رہنما کے بیان پر اپنا ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔

 یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے جوزپ بوریل نے کہا کہ اگر ایسا کوئی قدم اٹھایا گیا تو "پابندیاں میز پر ہوں گی۔



متعللقہ خبریں