روسی صدر۔ ہم مذاکرات کے راستے سے دستبردار نہیں ہوئے

میں یورپ کی سلامتی، کم اور درمیانے فاصلے کے حامل میزائلوں، فوجی شفافیت کی طرح کے معاملات پر  بحث کرنے کے خلاف نہیں

1781341
روسی صدر۔ ہم مذاکرات کے راستے سے دستبردار نہیں ہوئے

روسی صدر ولا دیمر پوتن  نے اطلاع دی ہے کہ وہ سلامتی کی  ضمانت کے معاملے میں امریکہ اور نیٹو کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

ولا دیمر پوتن نے  بیلا روس کے صدر الیگزنڈر لوکا شینکو سے ملاقات کے بعد کریملن پیلس میں  مشترکہ پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔

سیکیورٹی ضمانتوں کے معاملے میں امریکہ اور نیٹو  کے  ماسکو  کے اہم ترین مطالبات پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کرنے کی وضاحت کرنے والے پوتن نے  بتایا کہ  ان مطالبات کے  ساتھ ساتھ وہ  یورپ کی سلامتی، کم اور درمیانے فاصلے کے حامل میزائلوں، فوجی شفافیت کی طرح کے معاملات پر  بحث کرنے کے خلاف نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمل درآمد ہمارے لیے غیر شرطیہ اولیت ہونے والی روسی تجاویز  سے دور جائے بغیر  معاملات کو کسی  کمپلیکس کے ما تحت  زیر غور لانے کی شرط پر مذاکرا ت کا راستہ اپنانے کے لیے تیار ہیں۔

پوتن نے بتایا کہ کیف انتظامیہ نے منسک  معاہدے پر عمل درآمد کو سبوتاژ کیا ہے، نورماندیہ فارمیٹ  پر سیاسی مشاورت کی سطح  کی تمام تر کوششوں اور صلاح مشورے کے باوجود سلسلہ حل   میں  پیش قدمی نہیں کی۔  یہ  منسک معاہدے  کی پاسداری نہیں کر رہی اور خاصکر دونتسک اور لوگانسک   کے معاملے پر براہ راست مذاکرات کو مسترد کر رہی ہے۔

بیلا روس کے صدر لوکا شینکو نے  بھی اس موقع پر کہا کہ  کوئی بھی جنگ اور حتی جھڑپوں میں  اضافے کی خواہش نہیں رکھتا ، یہ ہمارے لیے اور روسیوں کے لیے لازمی نہیں۔ یہ چیز ہمارے ہمسایہ  یوکیرین پر انحصار کرتی ہے،  اس معاملے کے  ہماری سرحدی کشیدگی  میں اضافے  سے منسلک ہونے کی حقیقت عیاں ہے۔

 



متعللقہ خبریں