جرمن چانسلر کا امریکی صدر سے رابطہ،یوکرین بحران پر غور

یوکرین کے بحران کو ختم کرنے کے لیے جرمن چانسلر اولاف شولس اور امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ روز ٹیلی فون پر تفصیلی گفتگو کی

1780202
جرمن چانسلر کا امریکی صدر سے رابطہ،یوکرین بحران پر غور

یوکرین کے بحران کو ختم کرنے کے لیے جرمن چانسلر اولاف شولس اور امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ روز ٹیلی فون پر تفصیلی گفتگو کی۔

دونوں رہنماؤں نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ وہ یوکرین کی سرحد کے قریب کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔

جرمن حکومت کے ترجمان نے کہا کہ بائیڈن اور شولس کا کہنا تھا کہ یوکرین میں صورت حال انتہائی سنگین ہے اور وہاں اب بھی روسی فوجی جارحیت کا خطرہ برقرار ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں رہنماؤں نے کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے حقیقی اقدامات پر زور دیا۔



متعللقہ خبریں