یورپ میں کسی نئی جنگ کا خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے: اسٹالٹن برگ

روس نے، یوکرائن کے اندر اور اطراف  میں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے، یورپ میں کسی نئی جنگ کا خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے : ژینز اسٹالٹن برگ

1777244
یورپ میں کسی نئی جنگ کا خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے: اسٹالٹن برگ

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینز اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ روس نے، یوکرائن کے اندر اور اطراف  میں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے اور یورپ میں کسی نئی جنگ کا خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

اسٹالٹن برگ نے دورہ رومانیہ کے دوران صدر کلاوس لوہانس  کے ہمراہ میخائل کوگالینسائنس فوجی بیس پر پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔

اس سوال کے جواب میں کہ روس کے یوکرائن پر قبضے کا  یا پھر جنگ کا خطرہ کس قدر ہے؟ اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ اس وقت روس یوکرائن کے اندر اور اطراف میں فوجوں کی تعداد میں اضافہ کر رہا ہے۔ اس وجہ سے یورپ میں حقیقی معنوں میں  کسی نئی جنگ کا خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ علاقے میں روسی فوجوں کی تعداد میں اضافے نے کسی ممکنہ جھڑپ سے قبل کے الرٹ دورانیے کو محدود کر دیا ہے۔ حالات کے بارے میں مکمل قطعیت  کے ساتھ کچھ نہیں کہا جا سکتا  لیکن روس کے یوکرائن پر مکمل قبضے کا خطرہ موجود ہے۔

اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ یوکرائن میں کثرت سے روسی خفیہ حکام موجود ہیں۔ روس اس سے قبل بھی یوکرائن کے خلاف جارحانہ اقدامات کا مرتکب ہو چکا ہے اور یہ سب چیزیں ہمیں چوکنا رہنے پر مجبور کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ مہینوں میں ہم نے نیٹو کے مشرقی حصے کو مضبوط کیا ہے اور مزید مضبوط کرنے کے لئے تیار ہیں۔

اسٹالٹن برگ نے کہا ہے  نیٹو کے وزرائے دفاع 16 تا 17 فروری کو بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں اجلاس کا پروگرام رکھتے ہیں۔ اجلاس میں یورپ کے مشرق اور جنوب مشرق میں نیٹو کی موجودگی کو مضبوط کرنے کے پہلووں پر غور کیا جائے گا۔


ٹیگز: #روس , #جنگ , #یورپ

متعللقہ خبریں