یوکرین نے فوج بڑھانے کا فیصلہ کر لیا

روس کے ساتھ تنازعے کے بیچ یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے ملکی فوج میں وسعت دینے کے ایک حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں

1771738
یوکرین نے  فوج بڑھانے کا فیصلہ کر لیا

روس کے ساتھ تنازعے کے بیچ یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے ملکی فوج میں وسعت دینے کے ایک حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔

بتایا گیا ہے یوکرین آئندہ تین  سالوں کے دوران ایک لاکھ نئے فوجی بھرتی کرے گی تاہم، زیلسنکی نے واضح کیا ہے کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ روس کے ساتھ جنگ کا خطرہ ہے۔

انہوں نے اپنی حکومت اور عوام سے کہا ہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ روس کے ساتھ بڑے پیمانے پر مسلح تنازعے کا اندیشہ نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں