اسپین: ہم نیٹو مشن کے ساتھ اپنے 2 جنگی بحری جہاز بحیرہ اسود بھیجیں گے

روس اور یوکرائن کے درمیان تناو کی کمی کے لئے سفارتی حل کی ترجیح تاحال موجود ہے: وزیر دفاع مارگریٹا روبلز

1766257
اسپین: ہم نیٹو مشن کے ساتھ اپنے 2 جنگی بحری جہاز بحیرہ اسود بھیجیں گے

اسپین کی وزیر دفاع مارگریٹا روبلز نے کہا ہے کہ ہم نیٹو مشن کے ساتھ اپنے 2 جنگی بحری جہاز بحیرہ اسود بھیجیں گے۔

ایک فوجی مرکز کی تقریبات میں شرکت کے دوران روبلز نے  اخباری نمائندوں کے سوالات کے جوب دئیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ  3 سے چار دن میں نیٹو مشن کے دائرہ کار میں اسپین کے 2 جنگی بحری جہاز بحیرہ اسود  جائیں گے۔ علاوہ ازیں نیٹو  کے لتھوانیا مشن کے حصے کے طور پر اسپین، بلغاریہ میں ایک فضائی بیس قائم کرنے کے احتمال پر بھی غور کر رہا ہے۔

وزیر دفاع روبلز نے کہا ہے کہ بحیرہ اسود میں ہماری شرکت سے طے پانے والے تمام مشن نیٹو کے زیرِ انتظام ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ روس اور یوکرائن کے درمیان تناو کی کمی کے لئے سفارتی حل کی ترجیح تاحال موجود ہے۔ اس معاملے میں نیٹو کی حیثیت بہت واضح ہے۔ روس کسی بھی ملک کو اپنے ارادوں سے باخبر نہیں کرے گا اور نیٹو اپنے پلیٹ فورم میں شمولیت کے خواہش مند کسی بھی ملک کا دفاع کرے گا۔



متعللقہ خبریں