"روس ہوشیار رہے"یورپ پابندیاں لگانے میں دیر نہیں کرے گا: یورپی کمیشن

یورپی کمیشن کی سربراہ اُرسلا  وان ڈیئر لاین نے روس کو خبردار کیا ہے کہ اس کے لیے یورپی یونین کے ساتھ تجارت زیادہ اہم ہے

1765849
"روس ہوشیار رہے"یورپ پابندیاں لگانے میں دیر نہیں کرے گا: یورپی کمیشن

یورپی کمیشن کی سربراہ اُرسلا  وان ڈیئر لاین نے روس کو خبردار کیا ہے کہ اس کے لیے یورپی یونین کے ساتھ تجارت زیادہ اہم ہے۔

انہوں نے یہ بیان روس کی یوکرین میں ممکنہ عسکری کارروائی کے اندیشوں کے تناظر میں دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ماسکو نے یوکرین  پر کوئی نیا حملہ کیا تو یورپی یونین روس پر فوری طور پر اقتصادی اور مالیاتی پابندیاں عائد کر دے گی۔

عالمی اقتصادی فورم کے ایک ورچوئل اجلاس میں فان ڈیئر لائن کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ تجارت یورپ کے لیے اہم ہے لیکن اس سے زیادہ یہ روس کے لیے ضروری ہے۔



متعللقہ خبریں