بیلجئیم: عدالتوں میں اسکارف کی ممانعت کے قانون میں تبدیلی

بیلجئیم نے ایک طویل عرصے کے بعد عدالتوں میں اسکارف کی ممانعت سے متعلق قانون میں تبدیلی کا اعلان کر دیا

1746447
بیلجئیم: عدالتوں میں اسکارف کی ممانعت کے قانون میں تبدیلی

بیلجئیم نے ایک طویل عرصے کے بعد عدالتوں میں اسکارف کی ممانعت سے متعلق قانون میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔

برسلز کے مساوی مواقع مرکز UNIA کے جاری کردہ بیان کے مطابق بیلجئیم نے، یورپی کونسل وزراء کمیٹی کی حکومت کو تنبیہہ کے نتیجے میں، مذکورہ شق کو تبدیل کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ 2018 میں ایک مسلمان عورت نے، اسکارف کے ساتھ بیلجئیم کی عدالت میں داخل ہونے کی اجازت نہ ملنے پر، یورپی انسانی حقوق عدالت کو درخواست پیش کی تھی۔

یورپی انسانی حقوق عدالت نے مذکورہ اطلاق کا سبب بننے والے تعزیراتی قانون کی شق نمبر 759 کی وجہ سے بیلجئیم کی مذمت کی اور اسے دینی آزادی کے منافی قرار دیا تھا۔

تاہم بیلجئیم وزارت انصاف نے قانون کو تبدیل کرنے کی بجائے، یورپی انسانی حقوق کے فیصلے کو ایک سرکلر کی صورت میں عدالتوں کو بھیج کر محض انہیں اطلاع دینے پر اکتفا کیا تھا۔

برسلز مساوی مواقع مرکز UNIA کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس پر UNIA نے یورپی انسانی حقوق عدالت کے فیصلوں کے اطلاق کو کنٹرول کرنے کی ذمہ دار یورپی کونسل وزراء کمیٹی کی طرف رجوع کیا جس پر کمیٹی قانون کی تبدیلی کے لئے متحرک ہو گئی تھی۔ 

 



متعللقہ خبریں