اگر نئی پابندیاں لگائی گئیں تو بیلاروس اس کا جواب دے گا: لوکا شینکو

ہم نے مغربی سرحد کے مہاجر کیمپوں میں مقیم نقل مکانوں کو واپسی پر راضی کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ہم کامیاب نہیں ہو سکے: صدر الیگزینڈر لوکا شینکو

1734072
اگر نئی پابندیاں لگائی گئیں تو بیلاروس اس کا جواب دے گا: لوکا شینکو

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو نے کہا ہے کہ ہم نے کوشش کی ہے لیکن ہم، مغربی سرحد سے قریب واقع مہاجر کیمپوں میں مقیم، مہاجروں کو واپسی پر قائل نہیں کر سکے۔

بیلاروس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی بیلٹا کے مطابق لوکا شینکو نے کہا ہے کہ "ہم نے مغربی سرحد کے مہاجر کیمپوں میں مقیم نقل مکانوں کو واپسی پر راضی کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ہم کامیاب نہیں ہو سکے"۔

لوکا شینکو نے مزید کہا ہے کہ اگر نئی پابندیاں لگائی گئیں تو بیلاروس اس کا جواب دے گا۔

اس دوران یورپی یونین کی خارجہ تعلقات کونسل نے، بیلاروس سمیت یورپی یونین کے ایجنڈے کے موضوعات پر بات چیت کے لئے، آج برسلز میں اجلاس کیا۔

اجلاس کے بارے میں بات کرتے ہوئے یورپی یونین حکام نے کہا ہے کہ اجلاس میں، بیلاروس میں افراد یا پھر اداروں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے سے متعلق، نئی شرائط کی منظوری دی جائے گی۔

 



متعللقہ خبریں