اگر یورپی یونین کے رکن نہ بنے تو کوسوو سے الحاق ہو سکتا ہے:البانیہ

البانوی وزیر اعظم ایدی راما نے کہا ہے کہ  یورپی یونین کا رکن نہ بننے کی صورت میں البانیہ کوسوو سے متحد ہو سکتا ہے

1727661
اگر یورپی یونین کے رکن نہ بنے تو کوسوو سے الحاق ہو سکتا ہے:البانیہ

 البانوی وزیر اعظم ایدی راما نے کہا ہے کہ  یورپی یونین کا رکن نہ بننے کی صورت میں البانیہ کوسوو سے متحد ہو سکتا ہے۔

 ایدی راما نے جرمن میڈیا سےملاقات میں یورپی یونین اور مغربی بلقان کی پالیسیوں سے متعلق  سوالوں کے جواب دیئے۔

ایدی راما نے  کوسوو سے ممکنہ الحاق کے بارے میں کہا کہ اگر ہم یورپی یونین کے رکن نہ بنے تو اس بات کا قوی امکان ہے۔۔

یاد رہے کہ بلقانی علاقے میں سرحدوں میں ردو بدل کے موضوع پر سلووینیا کے وزیراعظم یانز یانشا کی جانب سے تیار کردہ ایک خفیہ دستاویز کا انکشاف کیا گیا تھا۔

 اس دستاویز میں دکھایا گیا تھا کہ شمالی مقدونیہ کا ایک حصہ اور کوسوو البانیہ میں ضم ہو جائیں گے جسے یورپی یونین کمیشن نے جھوٹا قرار دیا تھا۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں