جرمنی  کے شہر سولنگن میں ایک ترک باشندے کے گھر کو آتش گیر مادہ پھینکتے ہوئے آگ لگانے کی کوشش

ایک تحریری بیان میں ، پراسیکیوٹر آفس اور پولیس نے اعلان کیا کہ قتل کی کوشش کی تحقیقات شروع کی گئی ہے اور عوام سے اس واقعے پر روشنی ڈالنے کے لیے مدد مانگی ہے

1722765
جرمنی  کے شہر سولنگن میں ایک ترک باشندے کے گھر کو آتش گیر مادہ پھینکتے ہوئے آگ لگانے کی کوشش

جرمنی  کے شہر سولنگن میں ایک ترک باشندے کے گھر کو آتش گیر مادہ پھینکتے ہوئے آگ لگانے کی کوشش کی گئی ہے۔

ایک تحریری بیان میں ، پراسیکیوٹر آفس اور پولیس نے اعلان کیا کہ قتل کی کوشش کی تحقیقات شروع کی گئی ہے اور عوام سے اس واقعے پر روشنی ڈالنے کے لیے مدد مانگی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ آتش گیر مادے  پر مشتمل ایک بوتل مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شوارٹ اسٹریٹ پر واقع ایک اپارٹمنٹ کی بالکونی پر پھینکی گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ 48 سالہ کرایہ دار ، جس کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ وہ اس واقعے میں تھوڑا زخمی ہوا تھا ، اس نے اپنے ذرائع سے آگ بجھائی اور پولیس کو فون کیا  جس پر  ووپرٹل پراسیکیوٹر کے دفتر اور پولیس نے قتل کی کوشش کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

29 مئی 1993 کو جرمنی کے شہر سولنگن میں Mevlüde اور Durmuş Genç خاندان کے گھر کو نسل پرستوں نے آگ لگا دی اور 5 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔



متعللقہ خبریں