یورپی یونین اور قطر کے درمیان سمجھوتہ طے پا گیا

یورپی یونین اور قطر کے درمیان ایوی ایشن سمجھوتہ طے پا گیا

1721285
یورپی یونین اور قطر کے درمیان سمجھوتہ طے پا گیا

یورپی یونین اور قطر کے درمیان ایوی ایشن سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔

یورپی یونین کونسل نے اپنے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ اعلان میں کہا ہے کہ یورپی یونین اور قطر کے درمیان 2016 سے جاری ایوی ایشن مذاکرات کے بعد سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔

سمجھوتے کی رُو سے قطر اور یورپی یونین کے رکن 27 ممالک درجہ بہ درجہ شکل میں اپنی فضائی حدود کو ایک دوسرے کی فضائی کمپنیوں کے لئے کھول دیں گے۔

یورپی یونین اور قطر کے درمیان پروازوں میں ایوی ایشن سکیورٹی ، فضائی ٹریفک انتظامیہ، ماحول اور صارف کے حقوق جیسے مختلف شعبوں میں معیارکو بلند کیا جائے گا اور ایوی ایشن کے شعبے میں شفاف رقابت کو یقینی بنایا جائے گا۔

مذکورہ کثیر الفریقی سمجھوتہ ماضی میں طے کئے گئے دو طرفہ سمجھوتوں کی جگہ لے لے گا۔

سمجھوتے کے موجودہ مرحلے کے بعد یورپی یونین کے اداروں کا، رکن 27 ممالک اور قطر کی طرف سے، منظوری حاصل کرنا ضروری ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں