ترکی کے ساتھ ہمارے تعلقات بڑے خوشگوار ہیں: پیرملین

سوئس ایسوسی ایشن آف فارن جرنلسٹس (اے پی ای ایس) کے ساتھ دارالحکومت برن میں ظہرانے  پر موجود  پیرملین نے بین الاقوامی صحافیوں سے ملاقات کی اور اپنے ملک کی خارجہ پالیسی کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں

1720253
ترکی کے ساتھ ہمارے تعلقات بڑے خوشگوار ہیں:  پیرملین

سوئس کنفیڈریشن کے صدر گائے پیرملین نے کہا کہ ترکی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بڑے خوشگوار ہیں  اور وہ ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے مقصد کے تحت  اگلے سال ترکی کا دورہ کرنا چاہیں گے۔

سوئس ایسوسی ایشن آف فارن جرنلسٹس (اے پی ای ایس) کے ساتھ دارالحکومت برن میں ظہرانے  پر موجود  پیرملین نے بین الاقوامی صحافیوں سے ملاقات کی اور اپنے ملک کی خارجہ پالیسی کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

 انہوں نے ترکی اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے ، "میرے خیال میں ترکی کے ساتھ ہمارے تعلقات  بڑے ہی خوشگوار ہیں ۔ انہوں نے  کہا کہ  سوئس وزارت خارجہ کی ریاستی سیکرٹری لیویا لیو نے گزشتہ ماہ کے آغاز میں دارالحکومت انقرہ میں ترک حکام سے سیاسی مشاورت کی ہے۔

پیرملین نے کہا کہ انہوں نے G20 ٹرم صدر ، اٹلی کی میزبانی میں سورینٹو میں منعقد G20 وزراء تجارت اور سرمایہ کاری کے اجلاس کے دائرہ کار میں وزیر تجارت مہمت مُش  سے بھی ملاقات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ "میں نے وزیر مہمت  مُش کو  بتایا کہ میں 2021 میں ترکی کا دورہ کرنا چاہتا ہوں کیون تاکہ ترکی کے ساتھ تعاون کا نیا معاہدہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ  ترکی اور یورپی فری ٹریڈ ایسوسی ایشن (EFTA) کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ نافذ العمل ہے۔ اس کے علاوہ ہمارے  ترکی کے ساتھ معیشت کے میدان میں بہت اچھے تعلقات موجود  ہیں۔

دوسری جانب سوئس ذرائع نے سوئس وفاقی وزیر خارجہ اگنازیو کیسیس کے  اگلے ماہ کے  اواخر  میں ترکی کا دورہ  کرنے  کی اطلاع شئیر کی ہے۔



متعللقہ خبریں