یورپی یونین: عدم مفاہمتوں کے باوجود چین اور یورپی یونین کا مل کر کام کرنا ضروری ہے

اگرچہ عدم مفاہمتیں جاری ہیں لیکن یورپی یونین اور چین کا متعدد اہم موضوعات پر مل کر کام کرنا ضروری ہے: جوزف بوریل

1711986
یورپی یونین: عدم مفاہمتوں کے باوجود چین اور یورپی یونین کا مل کر کام کرنا ضروری ہے

یورپی یونین کے ہائی کمشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی جوزف بوریل نے کہا ہے کہ باہمی عدم مفاہمتوں کے باوجود چین اوریورپی یونین کا مل کر کام کرتے رہنا ضروری ہے۔

بوریل کے، اپنے آفس سے ،جاری کردہ بیان کے مطابق 11 واں یورپی یونین ۔ چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ اجلاس منعقد ہوا جس میں بوریل نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقات میں بوریل نے کہا ہے کہ اگرچہ عدم مفاہمتیں جاری ہیں لیکن یورپی یونین اور چین کا متعدد اہم موضوعات پر مل کر کام کرنا اور یورپی یونین ۔ چین انسانی حقوق ڈائیلاگ کا دوبارہ آغاز کیا جانا ضروری ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ آئندہ اجلاس سال کے اختتام سے پہلے منعقد ہو گا۔ مذاکرات میں سنکیانگ اوئیغور خود مختار علاقے اور ہانگ کانگ کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی اور تائیوان سے متعلق یورپی یونین کی "واحد چین" پالیسی پر زور دیا گیا۔

علاوہ ازیں میانمار کے موضوع پر یورپی یونین اورچین کے علاقائی استحکام سے متعلقہ  مفادات و اندیشوں کا تبادلہ کیا گیا۔

بیان کے مطابق مذاکرات میں افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے بوریل نے ایک مضبوط کوآرڈینیشن کی ضرورت کا بھی ذکر کیا ہے۔



متعللقہ خبریں