یونانی جزیرے کریٹ میں 5.7 کی شدت سے زلزلہ

زلزلے کا مرکز زیر سمندر 9.6 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا

1710809
یونانی جزیرے کریٹ  میں 5.7 کی شدت سے زلزلہ

آفات و ہنگامی صورتحال انتظامیہ کی ڈائریکٹریٹ  آفاد  نے اطلاع دی ہے کہ یونانی جزیرے کریٹ میں   ریکڑ اسکیل پر 5.7 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

آفاد  کی ویب سائٹ پر  شائع معلومات کے مطابق   ترکی کے مقامی وقت کے مطابق  آج صبح 9 بجکر 17 منٹ پربحیرہ ایجین  کے کھلے سمندر میں  5.7 کی شدت سے ایک زلزلہ آیا ہے۔

اس زلزلے کا مرکز کریٹ  کے جنوبی علاقے آروس  میں  زیر سمندر 9.6 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔

دوسری جانب یورپی   میڈیٹرینین  سسمالوجی سنڑ کے  مطابق اس زلزلے کی شدت 6.5 تھی۔

یونانی پریس کی خبر کے مطابق    زلزلے سے ایک عمارت زمین بوس ہو گئی اور بعض لوگ اس ک ملبے تلے دبے ہونے کی  اطلاعات ہیں۔

ایک زخمی شخص کو اسپتال میں زیر علاج لے لیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں