روس نے برطانیہ کی مواصلاتی کمپنی ون ویب سے مزید 34 سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کیے

روسی خلائی ایجنسی (Roscosmos) کے بیان کے مطابق یہ لانچ قازقستان کے جنوب میں واقع بائیکونور خلائی اڈے سے رات  نو بج کر دس منٹ  پر کیا گی

1706436
روس نے برطانیہ کی مواصلاتی کمپنی ون ویب  سے مزید 34 سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کیے

روس نے برطانیہ میں  موجود مواصلاتی کمپنی ون ویب کے مزید 34 سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کیے ہیں جن کا مقصد دنیا کو تیز انٹرنیٹ فراہم کرنا ہے۔

روسی خلائی ایجنسی (Roscosmos) کے بیان کے مطابق یہ لانچ قازقستان کے جنوب میں واقع بائیکونور خلائی اڈے سے رات  نو بج کر دس منٹ  پر کیا گیا۔

ون  ویب کے مزید 34 سیٹلائٹ روسی ساختہ 'سویوز -2.1 بی' راکٹ کے ساتھ خلا میں بھیجے گئے ہیں ۔

اس لانچ کے ساتھ ، جو کہ گلوکوسموس ، روسکوسموس کا ایک ذیلی گروپ ، اور ایرین اسپیس اور سٹارسم کمپنیوں کے مابین تجارتی معاہدے کے فریم ورک کے اندر بنایا گیا تھا ، خلا میں ون ویب کے سیٹلائٹ کی کل تعداد بڑھ کر 322 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل   ون ویب 2022 تک 650 سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا منصوبہ ہونے سے آگاہ کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں