ہم نے اپنے شہریوں کی بحفاظت ملک واپسی شروع کر دی ہے: برطانوی وزارت دفاع

برطانوی وزیر دفاع بین والس نے ٹی وی انٹرویو کے دوران کہا کہ برطانیہ صرف اپنے شہریوں کی واپسی تک افغانستان میں موجود ہے، ہماری فوج کے مرد و خواتین اپنی جانیں خطرے میں ڈال رہے ہیں

1692094
ہم نے اپنے شہریوں کی بحفاظت ملک واپسی شروع کر دی ہے: برطانوی وزارت دفاع

برطانوی وزیر دفاع بین والس نے ٹی وی انٹرویو کے دوران کہا کہ برطانیہ صرف اپنے شہریوں کی واپسی تک افغانستان میں موجود ہے، ہماری فوج کے مرد و خواتین اپنی جانیں خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

بین والس نے کہا کہ کچھ لوگ افغانستان سے واپس نہیں آسکیں گے ان کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی ہوگی۔

برطانوی وزیر دفاع نے کہا کہ کوشش کرنی ہوگی کہ ترقی پذیر ملکوں میں ان کو پناہ مل جائے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورت حال انتہائی افسوسناک ہے مغرب نے جو کرنا تھا کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم نے افغانستان میں نئی حکومت کوتسلیم نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے، بورس جانسن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں صورتحال مزید خراب ہوتی دکھائی دے رہی ہے، نئی حکومت سے متعلق تمام ہم خیال حکومتوں کومل کر سوچنا ہوگا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ کوئی نہیں چاہتا کہ افغانستان دہشتگردی کی آماجگاہ بنے، ہم معاہدے کےبغیر کسی نئی حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہ طالبان نے کابل میں افغان صدارتی محل کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور جلد ہی اسلامی امارات کا ‏اعلان کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں