سویڈن: پیراشوٹروں کا طیارہ گِر گیا، مسافروں کی اکثریت ہلاک

اوریبرو کے جوار میں 9 افراد پر مشتمل ایک ڈبل موٹر والا طیارہ گِر گیا، طیارے میں سوار افراد پیرا شوٹر تھے

1672472
سویڈن: پیراشوٹروں کا طیارہ گِر گیا، مسافروں کی اکثریت ہلاک

سویڈن کے شہر اوریبرو کے جوار میں 9 افراد پر مشتمل ایک ڈبل موٹر والا طیارہ گِر گیا ہے۔ طیارے میں سوار افراد پیرا شوٹر تھے۔

اطلاع کے مطابق سویڈن کے شہر اوربیرو کے جوار میں پیرا شوٹ جمپنگ کے لئے ڈیزائن کیا گیا ایک طیارہ پرواز  لینے کے بعد نامعلوم وجوہات کی بنا پر گِر گیا ہے۔

اوریبرو پولیس ڈائریکٹریٹ کے ترجمان لارس ہیڈلین نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ طیارے میں ایک پائلٹ اور8 پیراشوٹروں سمیت کُل 9 افراد سوار تھے۔ ہیڈلین نے واقعے کو حادثہ قرار دیا اور  کوئی حتمی تعداد بتائے بغیر کہا ہے کہ طیارے میں سوار افراد کی اکثریت ہلاک ہو گئی ہے۔

مقامی ذرائع نے طیارے کی موٹر میں خرابی کا احتمال ظاہر کیا ہے۔


ٹیگز: #سویڈن

متعللقہ خبریں