کینیڈا: غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے

غزہ پر اسرائیلی حملوں اور یومِ النکبہ کی سالانہ یاد کے حوالے سے کینیڈا کے متعدد شہروں میں بیک وقت احتجاجی مظاہرے

1640101
کینیڈا: غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے

مشرقی القدس اور غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف  اور تاریخِ فلسطین کے اہم سنگِ میلوں میں سےیوم النکبہ  کی سالانہ یاد کے حوالے سے 15 مئی کو ہزاروں افراد کی شرکت سے کینیڈا کے متعدد شہروں میں بیک وقت احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

ٹورونٹو  میں بلدیہ کی عمارت کے سامنے ناتھان فلپ  اسکوائر میں مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہونے والے مظاہرے میں 10 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرے سے قبل کی جانے والی تقریروں میں کہا گیا کہ یہ یہودی مخالف نہیں اینٹی صیہونیت مظاہرہ ہے۔

مظاہرین نے "آزاد فلسطین"، "شیخ جراح کو آزاد کروائیں" اور "فلسطین، القدس اور غزہ آزاد ہو گا" کے نعروں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرے کے لئے ٹورونٹو پولیس نے وسیع پیمانے پر حفاظتی تدابیر اختیار کر رکھی تھیں۔ کینیڈین شہریوں نے بھی مظاہرے کے ساتھ تعاون کیا ۔ مظاہرہ مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے پُر امن شکل میں اختتام پذیر ہو گیا۔



متعللقہ خبریں