شہزادہ فلپ کے لیےملک بھر میں 41 توپوں کی سلامی

فلپ کی وصیت  کے مطابق نعش کی تدفین کے لیے سرکاری رسم منعقد نہیں ہو گی

1618673
شہزادہ فلپ کے لیےملک بھر میں 41 توپوں کی سلامی

گزشتہ روز 99 سال کی عمر میں ملکہ الزبتھ دوم کے شوہر شہزادہ فلپ کی موت کے بعد دارالحکومت لندن اور پورے ملک میں 41 توپ  کے گولوں سے سلامی پیش کی گئی ۔

ملک میں مقامی وقت کے مطابق بارہ بجے، دارالحکومت لندن کے جنوب مشرق میں واقع وولوچ چھاؤنی  اور لندن ٹاور سے توپ کے گولے داغے گئے۔

بحریہ کے "HMS ڈائمنڈ" اور "HMS مونٹروز" بحری جہازوں سے بیک وقت  توپ کے گولےفائر کیے جنہیں ٹیلی ویژن چینلز پر براہ راست نشر کیا گیا تھا۔

برطانوی وزیر دفاع بن ولیس نے کہا ، "پرنس فلپ ، ڈیوک آف ایڈنبرا ، مسلح افواج کے مستقل حامی اور سفیر رہے ہیں، ہم (ملک) کے لئے ان کی خدمات کو یاد کرتے ہیں، اور محترمہ ملکہ اور شاہی خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ "

دوسری طرف ، شہزادہ فلپ کی موت کی خبر کے بعد سوگ منانے والے ممالک میں جھنڈوں کو سرنگوں کر دیا گیا۔

فلپ کی وصیت  کے مطابق نعش کی تدفین کے لیے سرکاری رسم منعقد نہیں ہو گی۔

 



متعللقہ خبریں