فرانس کو کووِڈ۔19 کی تیسری لہر کا سامنا

ملک میں، برطانیہ  کا تبدیل شدہ کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، اس وقت ہم کووِڈ۔19 کی تیسری لہر سے گزر رہے ہیں: وزیر اعظم جین کاسٹیکس

1602867
فرانس کو کووِڈ۔19 کی تیسری لہر کا سامنا

فرانس کے وزیر اعظم جین کاسٹیکس نے کہا ہے کہ اس وقت ہم، کووِڈ۔19 کی تیسری لہر کا سامنا کر رہے ہیں۔

کاسٹیکس نے اسمبلی  ممبران کے سوالات کے جواب دئیے۔

وباء کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "ملک میں، برطانیہ  کا تبدیل شدہ کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور ہم کہہ سکتے  ہیں کہ اس وقت ایک طرح سے  ہم کووِڈ۔19 کی تیسری لہر سے گزر رہے ہیں"۔

کاسٹیکس نے کہا ہے کہ وباء سے نجات کے لئے ویکسین مہم میں تیزی پیدا کرنے اور حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ کل فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ کووِڈ۔19 کیسز میں اضافے کی وجہ سے ہم آنے والے دنوں میں نئے فیصلے کر سکتے ہیں۔


ٹیگز: #کووِڈ۔19

متعللقہ خبریں