ہالینڈ میں برفانی طوفان اور یخ بستہ سردی سے آمدورفت مکمل طور پر بند

سردی کی شدید لہر ہفتہ  بھر کے دوران جاری رہے گی

1579389
ہالینڈ میں برفانی طوفان اور یخ بستہ سردی سے آمدورفت مکمل طور پر بند

ہالینڈ میں ہفتے کے روز سے  پیدا ہونے والے سمندری طوفان اور شدید سردی نے روز مرہ کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

رائل  نیدر لینڈ میٹرولوجیکل انسٹیٹیوٹ  نے اطلاع دی ہے کہ کل  تیز ہواؤں سے جمع ہونے والے برف کے ٹیلوں اور  یخ بستہ  ٹھنڈ کی وجہ سے  ملک بھر میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ  برف کے ٹیلے آمدورفت کو مشکلات  سے دو چار کر سکتے ہیں۔

نا مساعد موسمی حالات  کے باعث ہوائی اڈوں پر متعدد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی خلل آیا ہے اور بھاری تعداد میں موڑ گاڑیاں راستے میں پھنس کر رہ گئی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ سردی کی شدید لہر ہفتہ  بھر کے دوران جاری رہے گی۔

ملک  بھر میں کورونا اقدامات کے دائرہ کار میں  لاک ڈاؤن کے نفاذ میں توسیع   پر بحث ہونے والے  وزیر اعظم ہاؤس کے اجلاس کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ولندیزی فٹ بال فیڈریشن نے بھی تمام تر میچوں کو موسمی حالات کے پیش ِ نظر ملتوی کر دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں