اسپین: گیس کے اخراج کی وجہ سے دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 10 زخمی

میڈرڈ میں گیس کے اخراج کی وجہ سے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک  اور 10 زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ایک شخص لاپتہ ہے

1568140
اسپین: گیس کے اخراج کی وجہ سے دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 10 زخمی

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں گیس کے اخراج کی وجہ سے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک  اور 10 زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ایک شخص لاپتہ ہے۔

مقامی انتظامیہ ، فائر بریگیڈ ، سول ڈیفنس ٹیموں اور عینی شاہدوں کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق دھماکہ اپارٹمنٹ میں گیس کنٹرول  اور تعمیر و مرمت کے دوران ہوا۔

لا پالوما کلیسا کے ساتھ واقع یہ اپارٹمنٹ دینی شخصیات کے اجلاس اور رہائش کے لئےزیرِ  استعمال  تھا۔

میڈرڈ کے گورنر جوسے مانوئیل فرانکو پادرو کے مطابق دھماکے سے 6 منزلہ عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ حادثے میں ایک 85 سالہ عورت اور 2 مرد ہلاک ہو گئے ہیں اور گیس کنٹرول کرنے والا شخص لاپتہ ہے۔



متعللقہ خبریں