برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بریگزٹ پر معاہدہ التوا کا شکار

یورپی یونین تجارتی قوانین کو حتمی شکل دینے کی مہلت اکتیس دسمبر ہے، تاہم آٹھ ماہ کے طویل مذاکراتی عمل کے بعد بھی اس معاملے پر فریقین کے مابین کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکا ہے

1543232
برطانیہ اور یورپی یونین  کے درمیان بریگزٹ پر معاہدہ التوا کا شکار

برطانیہ اور یورپی یونین کے مابین پوسٹ بریگزٹ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔

گزشتہ رات برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور یوروپی کمیشن کی صدر اورزلا فان ڈیئر لائن کے مابین برسلز میں ہوئے تین گھنٹے کے طویل مذاکرات کے بعد کسی حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے اتوار تک کی مہلت پر اتفاق کر لیا گیا۔

دوسری جانب جرمن چانسلر نے امید ظاہر کی ہے کہ ڈیل طے پا جانے کا امکان ہے۔

یورپی یونین تجارتی قوانین کو حتمی شکل دینے کی مہلت اکتیس دسمبر ہے، تاہم آٹھ ماہ کے طویل مذاکراتی عمل کے بعد بھی اس معاملے پر فریقین کے مابین کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکا ہے



متعللقہ خبریں