جرمن چانسلر اینگیلا مرکل کی طرف سے ویکسین تیار کرنے والے ترک جوڑے کی تعریف

ویکسین تیار کرنے والوں میں ایک ترکی الاصل جوڑے کا ہونا اور بائیون ٹیک اور فائزر میں ویکسین کی تیاری میں بنیادی سائنسی کردار ادا کرنا میرے لئے بہت خوشی کی بات ہے: مرکل

1541501
جرمن چانسلر اینگیلا مرکل کی طرف سے ویکسین تیار کرنے والے ترک جوڑے کی تعریف

جرمن چانسلر اینگیلا مرکل نے کورونا وائرس ویکسین تیار کرنے والی کمپنی بائیون ٹیک کے بانیوں میں سے ترک نقل مکانوں کے بچوں پروفیسر ڈاکٹر اوعور شاہین اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر اوزلیم  تورے جی  کو سراہا ہے۔

جرمنی کے 16 شہروں میں ترکی اور جرمن زبانوں میں نشریات دینے والے  میٹروپول ایف ایم کے لئے جاری کردہ بیان میں مرکل نے کہا ہے کہ ویکسین تیار کرنے والوں میں  ایک  ترکی الاصل جوڑے  اوعور شاہین اور اوزلیم تورے جی کا ہونا اور بائیون ٹیک  اور فائزر  میں ویکسین کی تیاری میں بنیادی سائنسی کردار ادا کرنا میرے لئے بہت خوشی کی بات ہے۔

مرکل نے کہا ہے کہ بائیون ٹیک کی تیار کردہ ویکسین ماہِ جنوری میں یورپ میں استعمال ہونا شروع ہو جائے گی۔ وباء  پر قابو پانے کے لئے معاشرے کے 70 فیصد کاوائرس کے خلاف قوت مدافعت حاصل کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس قدر زیادہ انسانوں کو ویکسین لگانے کا کام کئی ماہ تک جاری رہے گا۔سب سے پہلے بوڑھوں اور صحت کے عملے کو تحفظ فراہم کرنا ضروری ہے۔ سال 2021 کے وسط تک ویکسین کی مقدار موجودہ سے زیادہ ہو گی تاہم اس وقت موسم سرما میں ویکسین ناکافی ہے۔

مرکل نے کہا ہے کہ "مجھے معلوم ہے کہ  ترکوں میں کنبے کو کس قدر اہمیت دی جاتی ہے ۔ ترکوں میں بزرگوں کا بے حد احترام کیا جاتا ہے تاہم بزرگوں کو خاص طور پر وائرس سے محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔ معاشرے میں قوت مدافعت پیدا ہو بھی جائے تو کچھ عرصے تک ہم اپنے پیاروں سے دور رہنے پر مجبور ہوں گے"۔



متعللقہ خبریں