محسن فخری زادہ کا قتل ایک جرم ہے: یورپی یونین

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق اس بات چیت میں بوریل نے کہا کہ محسن فخری زادہ کا قتل ایک جرم ہے  جس پر یورپی یونین کا موقف انتہائی واضح  ہے

1538038
محسن فخری زادہ کا قتل ایک جرم ہے: یورپی یونین

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور دفاعی پالیسی کے نمائندہ جوزف بوریل سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔

 ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق اس بات چیت میں بوریل نے کہا کہ محسن فخری زادہ کا قتل ایک جرم ہے  جس پر یورپی یونین کا موقف انتہائی واضح  ہے۔

یاد رہے کہ ایرانی جوہری پروگرام کے اہم نگراں فخری زادہ  گزشتہ جمعے کے روز تہران کے قصبے دمواند میں ہوئے قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں