صدر ایردوان سخت دکھنے والے لیکن ایک لچکدار ذہنیت کی مالک شخصیت ہیں، روسی صدر

روسی صدر نے ویڈیو کانفرس کے ذریعے شرکت کردہ بین الاقوامی بحث و مباحثہ کلب والدائے اجلاس میں بعض سوالات کا جواب دیا

1514626
صدر ایردوان سخت دکھنے والے لیکن ایک لچکدار ذہنیت کی مالک شخصیت ہیں، روسی صدر

روسی  صدر ولا دیمر پوتن نے ترکی کے ساتھ سر انجام پانے والے منصوبوں کے صدر رجب طیب ایردوان کے اٹل مؤقف کی بدولت شرمندہ  تعبیر ہونے کی جانب اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’ایردوان دباؤ کے باوجود خود مختار پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔‘‘

روسی صدر نے ویڈیو کانفرس کے ذریعے شرکت کردہ بین الاقوامی بحث و مباحثہ کلب والدائے اجلاس میں بعض سوالات کا جواب دیا۔

ترکی اور فرانس کے مابین  مشرقی بحیرہ روم میں رونما ہونے والی کشیدگی  پر روس   کے ثالثی کردار کی طرح کی کوئی پوزیشن موجود ہونے یا نہ ہونے پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پوتن نے بتایا کہ  ان کے ملک کے فرانس اور ترکی کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہیں۔

البتہ فرانس کے ساتھ تعلقات  ترکی کی نسبت کم سطح پر ہیں، ترکی کے ساتھ ہمارے باہمی تجارتی حجم میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان حالات میں ہمارے ثالثی کے کردار کی میرے نزدیک ضرورت نہیں ہے۔  ترکی اور فرانس جیسے ممالک اپنے مسائل کا خود تلاش کر سکنے کے اہل ہیں۔  ایردوان کا ظاہری مؤقف سخت گیر دکھائی دیتا ہے تو بھی میں ان کے لچکدار سوچ کے مالک ہونے سے آگاہ ہوں۔  میں ان کے ساتھ  ایک ہی لہجے میں بات کر سکتا ہوں۔

روسی صدر نے اس طرف اشارہ دیا کہ ترکی اور روس کے مابین تجارتی حجم  20 ارب ڈالر سے زائد ہے۔

ہم نے صدر ایردوان کی قیادت میں  ٹرکش اسٹریم منصوبے کو عملی جامہ پہنایا ہے، لیکن یورپ کے ساتھ ہم اس منصوبے کو سرعت سے سر انجام دینے سے قاصر ہیں۔

نارتھ اسٹریم ۔2 قدرتی گیس پائپ لائن کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے معاملے میں یورپ کے ساتھ مسائل در پیش ہونے کی یاد دہانی کرانے والے جناب پوتن نے بتایا کہ  ہم نے  تمام تر رد عمل کے باوجود ہم نے  ترکی کے ہمراہ اپنی اپنی قومی اقدار کو بالائے طاق رکھتے ہوئے  منصوبے کو سرعت سے عملی جامہ پہنایا ہے۔ ترکی نے اسی  طرح ایس۔400 میزائل نظام خریدنے کا فیصلہ کیا اور اس کو مکمل بھی کیا۔ اس قسم کی مشترکہ  کاروائیاں باعثِ مسرت اور با اعتماد ہیں۔

 

 

 


 



متعللقہ خبریں