صدر الہام علی یف: جبریل کے 13 دیہات آرمینیا کے قضبے سے چھڑا لیے گئے ہیں

آرمینی فوج نے 18 اکتوبر  کو نافذ العمل ہونے والے  عبوری انسانی فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آذربائیجان کے سول علاقوں اور ٹھکانوں پر توپ کے گولے برسائے

1511687
صدر الہام علی یف: جبریل کے 13 دیہات آرمینیا کے قضبے سے چھڑا لیے گئے ہیں

آذری فوج نے ضلع جبریل کے 13 دیہاتوں کو آرمینی قبضے سے نجات دلائی ہے۔

صدر الہام علی یف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ آرمینی فوج نے 18 اکتوبر  کو نافذ العمل ہونے والے  عبوری انسانی فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آذربائیجان کے سول علاقوں اور ٹھکانوں پر توپ کے گولے برسائے  ہیں۔

ان حملوں میں ہمارے شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں تو ہماری افواج نے اس کا منہ توڑ جواب  دیتے ہوئے  چند رہائشی علاقوں کو دشمن کےقبضے سے نجات دلا دی ہے۔

صدر علی یف کا کہنا ہے کہ ابتک  جبریل  سے منسلک سلطانلی، امیر وارلی، مناشلی، حسان لی، علی کیہانلی، کملاک، حاجی لی، نیاز گولار، میمدلی، شاہویلی، حاجی اسماعیلی اور اساقلی دیہاتوں کو قبضے کو دشمن کے قبضے سے چھڑایا گیا ہے، قارا باغ آذربائیجان کا ہے۔

 



متعللقہ خبریں