فرانس: ماکرون حکومت کی مہاجر پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ہزاروں مظاہرین نے مہاجرین کو اقامت پرمنٹ  نہ دئیے جانے کے خلاف احتجاج کے لئے  ریپبلکن اسکوئر  سے سینٹ ٹرینٹی کلیسا کی طرف مارچ کیا

1511112
فرانس: ماکرون حکومت کی مہاجر پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

فرانس میں کثیر تعداد میں لیبر یونینوں اور ہزاروں مہاجرین نے صدر امانوئیل ماکرون حکومت کی مہاجر پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔

دارالحکومت پیرس میں کئے گئے احتجاجی مظاہرے میں شامل ہزاروں مظاہرین نے مہاجرین کو اقامت پرمنٹ  نہ دئیے جانے کے خلاف احتجاج کے لئے  ریپبلکن اسکوئر  سے سینٹ ٹرینٹی کلیسا کی طرف مارچ کیا۔

مظاہرین نے " ہم دستاویز چاہتے ہیں، کس کے لئے؟ سب کے لئے " کے نعرے لگائے اور حکومت سے غیر رجسٹر شدہ مہاجرین کے لئے اصلاحات کرنے ، غیر قانونی جیلوں کو بند کرنے، ہر ایک کو رہائش کی سہولت دینے اور کورونا وائرس کے خلاف اگلی صفوں میں مصروف پیکار غیر ملکی ملازمین کے کام کی شرائط کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرے کے منتظمین نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اس سے مشابہہ مظاہرے وہ 30 مئی اور 20 جون کو بھی کر چکے ہیں  اور اگر آج ماکرون کو بھیجے گئے وفد کے ساتھ ملاقات نہ کی گئی تو ہم ایک دفعہ پھر مظاہرہ کریں گے۔



متعللقہ خبریں