مسئلہ قارا باغ کے حل کے معاملے میں یورپی یونین میں اتفاقِ رائے

جھڑپوں کے خاتمے، مذاکراتی عمل کو لوٹنے اور 10 اکتوبر کو اعلان کردہ انسانی  فائر بندی میں کس طرح معاونت فراہم کر سکنے پر غور

1508034
مسئلہ قارا باغ کے حل کے معاملے میں یورپی یونین میں اتفاقِ رائے

یورپی یونین کے رکن ممالک نے  پہاڑی قارا باغ بحران میں علاقائی اداکاروں  کو جھڑپوں کا سد باب کرنے اور خطے میں قیام امن میں خدمات فراہم کرنے کی ضرورت پر اتفاق رائے قائم کیا ہے۔

یورپی یونین کے  وزرا خارجہ کے  لگسمبرگ میں خارجہ تعلقات کونسل کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ دینے والے یورپی یونین خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسیوں کے نمائندہ اعلی جوزف بوریل  کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پہاڑی قارا باغ مسئلے پر غور کیا گیا ہے۔

قاراباغ کے معاملے پر یورپی سلامتی و تعاون تنظیم کے منسک گروپ کے شریک صدور میں سے فرانسیسی وزیر خارجہ جین یوس لے ڈریان  کی جانب سے تازہ صورتحال پر آگاہی کرائے جانے  کا ذکر کرنے والے بوریل نے بتایا کہ  ہم نے جھڑپوں کے خاتمے، مذاکراتی عمل کو لوٹنے اور 10 اکتوبر کو اعلان کردہ انسانی  فائر بندی میں کس طرح معاونت فراہم کر سکنے پر غور کیا ہے۔

روس اور فرانس  سے منسک گروپ کی شریک چیئر مین  کے طور پر مسئلہ قارا باغ  کے معاملے پر کوششوں کو جاری رکھنے کی درخواست کیے جانے  پر زور دینے والے بوریل نے بتایا کہ یورپی یونین  کی روسی حزب اختلاف کے رہنما الیکسس نوالنی کو زہر دیے جانے کے باعث روس  پر پابندیوں  سے اس صورتحال  کے متاثر ہونے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔


 



متعللقہ خبریں