آرمینی فوج کے رات بھر جاری حملوں کا آذربائیجان کی جانب سے منہ توڑ جواب

آرمینی فوج کے ایک ٹی۔72 ٹینک، تین گراڈ میزائل نظاموں کو تباہ  اور بھاری تعداد میں فوجیوں کو بے بس بنا دیا

1507301
آرمینی فوج کے رات بھر جاری حملوں کا آذربائیجان کی جانب سے منہ توڑ جواب

آذری فوج نے آرمینی فوج کے تین ڈراؤنز کو مار گرایا ہے۔

ملک کی وزارت دفاع نے واضح کیا ہے کہ رات گئے آرمینیا۔ آذربائیجان سرحدی علاقے تووز  میں تین آرمینی ڈراؤنز کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب آذری فوج نے  آرمینی فوج کے فائر بندی کے باوجود رات بھر  جاری حملوں  کا سد باب کیا ہے۔

آذری وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ  اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آرمینی قوتوں کے قبضے سے نکلنے والے محاذ وں پر دوبارہ سے قبضہ جمانے کے لیے رات کے وقت  اس کی فوج نے دوبارہ سے حملے کیے۔

اعلامیہ کے مطابق آذری فوج نے ان حملوں کا سد باب کر لیا ہے اور آرمینی فوج کے ایک ٹی۔72 ٹینک، تین گراڈ میزائل نظاموں کو تباہ  اور بھاری تعداد میں فوجیوں کو بے بس بنا دیا ہے۔

وزارت کے مطابق آرمینی فوج کی  9 ویں، 5 ویں اور 522 ویں رجمنٹ کے فوجی اپنی گاڑیوں کو جنگی میدان میں چھوڑتے ہوئے پس قدمی کر گئے ہیں تو فرسٹ رجمنٹ  کی ایک زیر زمین پناہ گاہ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے اور  آرمینی فوج تمام تر جنگی محاذوں پر حاوی ہے۔

دفتر دفاع نے اپنے ایک دوسرے بیان میں واضح کیا ہے کہ آرمینی فوج نے آذربائیجان کے آعدام، ترتر اور گران بوئے  اضلاع پر فائرنگ کی ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں