ہم نیٹو پلیٹ فورم پر ترکی اور یونان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کامیاب ہو گئے ہیں: اسٹالٹن برگ

ہم نے دونوں فریقین کے درمیان کسی حادثے کے خطرے کو کم کرنے کے لئے  اپنے "تحلیلی قواعد لائحہ عمل " میکانزم کو نافذ العمل کر دیا ہے: جینز اسٹالٹن برگ

1505424
ہم نیٹو پلیٹ فورم پر ترکی اور یونان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کامیاب ہو گئے ہیں: اسٹالٹن برگ

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹالٹن برگ نے بحیرہ روم میں ترکی اور یونان کے درمیان تناو میں کمی  کرنے سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہم  نیٹو  پلیٹ فورم پر ترکی اور یونان کو ایک جگہ لانے میں کامیاب ہو گئے ہیں"۔

اسٹالٹن برگ نے سلوواکیہ کے دارالحکومت براٹسلاوا میں منعقدہ "براٹسلاوا گلوبل سلامتی فورم" GLOBSEC میں ویڈیو کانفرنس شرکت کی اور ایجنڈے کے موضوعات کے بارے میں بیانات جاری کئے ہیں۔

ہفتے کے آغاز میں ترکی اور یونان کے دوروں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ دونوں ملک نیٹو کے اہم اتحادی ہیں۔ بعض موضوعات میں فریقین کے درمیان سنجیدہ  سطح کا اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ڈائیلاگ اور  مل بیٹھ کر مسئلے سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنے سے ان اختلافات کا حل  ممکن ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کمی کی طرف مائل ہو گئی ہے۔ ہم نیٹو پلیٹ فورم پر ترکی اور یونان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ہم نے دونوں فریقین کے درمیان کسی حادثے یا پھر منفی واقعات کے خطرے کو کم کرنے کے لئے  اپنے "تحلیلی قواعد لائحہ عمل "  نامی میکانزم کو نافذ العمل کر دیا ہے۔

اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ بحیرہ روم میں اتحادیوں کے درمیان کسی ناپسندیدہ حادثے کے سدباب کے لئے نیٹو فوجی کمیٹی فریقین کے ساتھ رابطے کی حالت میں ہے۔

مقبوضہ پہاڑی قاراغ میں آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جاری جھڑپوں  کا ذکر کرتے ہوئے انہوں تشویش کا اظہار کیا ہے اور فریقین سے فائر بندی کی اپیل کا اعادہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں