جرمن چانسلر نے خفیہ طور پر روسی مخالف لیڈر کی عیادت کی:ڈراشپیگل

ایک جریدے کے مطابق،جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے جرمنی میں زیر علاج روس کے حزب اختلاف کے لیڈر الیکسی نوالنی کی خفیہ طور پرعیادت کی ہے

1498838
جرمن چانسلر نے خفیہ طور پر روسی مخالف لیڈر کی عیادت کی:ڈراشپیگل

جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے جرمنی میں زیر علاج روس کے حزب اختلاف کے لیڈر الیکسی نوالنی کی خفیہ طور پرعیادت کی ہے۔

یاد رہے کہ نوالنی زہر دے کر مارنے کی کوشش کے بعد روس سے جرمنی لائے گئے تھے اور انہیں کوئی ایک مہینہ برلن کے ایک ہسپتال میں علاج کے بعد گزشتہ ہفتے فارغ کر دیا گیا تھا۔

 ڈر اشپیگل جریدے کے مطابق،اس موقع پر الیکسی ناوالنی نے جرمن چانسلر انگیلا مرکل کا شکریہ ادا کیا۔

بعد میں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہ نجی ملاقات تھی جس میں مرکل نے اُن کے اہل خانہ کے ساتھ گفتگو بھی کی تھی۔

 



متعللقہ خبریں