ترکی کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل یورپی یونین خصوصی اجلاس ملتوی

سربراہی اجلاس میں مشرقی بحیرہ روم اور ترکی۔ یورپی یونین تعلقات سمیت چین، کووڈ۔19 تدابیر اور اقتصادی پالیسیوں پر بات چیت متوقع تھی

1495812
ترکی کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل یورپی یونین خصوصی اجلاس ملتوی

یورپی یونین سربراہی اجلاس،   یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس مشل کی سیکیورٹی  ٹیم کے ایک رکن میں  کورونا وائرس کا تعین ہونے کے   باعث  مشل کے قرنطینہ میں   رہنے کو ترجیح دینے سے  یکم اور 2 اکتوبر تک ملتوی ہو گیا ہے۔

مشل کے ترجمان بیرنڈ لیٹس نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ ہفتے  قریبی رابطے میں ہونے والے ایک سیکیورٹی اہلکار  کا کووڈ۔19 ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

لیٹس کا کہنا ہے کہ مشل باقاعدگی سے اپنا ٹیسٹ کرا رہے ہیں اور گزشتہ روز  ان کا نتیجہ منفی بھی آیا تھا تاہم بیلجئن اصولوں کے تقاضے کے مطابق انہیں مزید  کچھ مدت تک قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔ لہذا 24 تا 25 ستمبر کو منعقد کیے جانے کی منصوبہ بندی ہونے والے یورپی یونین کے خصوصی اجلاس کو یکم تا 2 اکتوبر کو منعقد کیے جانے کا فیصلہ کیا  گیا ہے۔

واضح رہے کہ سربراہی اجلاس میں مشرقی بحیرہ روم اور ترکی۔ یورپی یونین تعلقات سمیت چین، کووڈ۔19 تدابیر اور اقتصادی پالیسیوں پر بات چیت متوقع تھی۔

 



متعللقہ خبریں