فرانس اور جرمنی کا موریا کیمپ سے 400 بچوں کو پناہ دینے کا فیصلہ

یونانی جزیرے لیسبوس پر قائم پناہ گزینوں کے موریا کیمپ میں آگ لگنے کے نتیجے میں برلن اور پیرس حکومت نے وہاں کے چار سو بچوں کو اپنے ملک میں پناہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

1489042

برلن میں جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے یورپی یونین کے رکن ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ بھی مشترکہ احساس ذمہ داری   کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوعمر بچوں کو ملک میں پناہ دیں ۔

ہالینڈ کی جانب سے پہلے ہی آتشزدگی سے تباہ ہونے والے اس کیمپ کے ایک سو متاثرہ بچے اور  خاندانوں کو پناہ دینے کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

یونان میں مہاجرین کے سب سے بڑے کیمپ موریا میں تین ہزار افراد کے رہنے کی گنجائش تھی جبکہ اس سے کئی گنا زیادہ مہاجرین کو وہاں رکھا گیا تھا۔

اس واقعے کے بعد ہزاروں مہاجرین دوبارہ بے گھر ہوگئے ہیں۔

متعللقہ خبریں