بیلاروس میں مظاہرے،1 لاکھ سے زائد افراد کا مجمع

بیلاروس میں پولیس کی بڑی تعداد میں تعیناتی کے باوجود گزشتہ روز صدر الیکسانڈر لوکا شینکو کے  طرز حکومت کے خلاف بڑے مظاہرے ہوئے ہیں جن میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے حصہ لیا

1486064
بیلاروس میں مظاہرے،1 لاکھ سے زائد افراد کا مجمع

بیلاروس میں پولیس کی بڑی تعداد میں تعیناتی کے باوجود گزشتہ روز صدر الیکسانڈر لوکا شینکو کے  طرز حکومت کے خلاف بڑے مظاہرے ہوئے ہیں جن میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے حصہ لیا۔

سرخ اور سفید پرچم اور پوسٹر ہاتھوں میں لیے مظاہرین نے دارالحکومت منسک کی سڑکوں پر مارچ کیا۔

ان مظاہرین میں طلبہ، کیتھولک پادریوں اور عام شہری خاندانوں نے حصہ لیا جبکہ  انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ  کم از کم 150 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 منسک کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی صدر لوکو شینکو کے خلاف مظاہرے ہوئے۔

واضح رہے کہ  9 اگست کے انتخابات میں  صدر لوکا شینکو کی کامیابی کے بعد عوام نے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے  احتجاج کا سہارا لیا تھا جن کا مطالبہ ہے کہ ملک میں نئے انتخابات کا انعقاد اور آئین میں ترمیم کی جائے۔

 



متعللقہ خبریں