یورپی یونین کا احتجاج: ہنگری کا فیصلہ آزادانہ نقل و حرکت  کے اصولوں کے منافی ہے

ہنگری کا فیصلہ یورپی یونین  کے شہریوں کے درمیان امتیاز پر مبنی اور آزادانہ نقل و حرکت  کے اصولوں کے منافی ہے: کرسٹئین ویگانڈ

1482978
یورپی یونین کا احتجاج: ہنگری کا فیصلہ آزادانہ نقل و حرکت  کے اصولوں کے منافی ہے

یورپی یونین کمیشن نے کورونا وائرس حفاظتی تدابیر کی وجہ سے اپنی شہری خارج دیگر تمام یورپی ممالک کے لئے اپنی سرحدیں بند کرنے پر ہنگری کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

یورپی یونین کمیشن کے ترجمان کرسٹئین ویگانڈ نے  معمول کی پریس بریفنگ میں یکم ستمبر سے اپنے شہری خارج سب  غیر ملکیوں کے لئے سرحدیں بند کرنے کی وجہ سے ہنگری پر تنقید کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے  کہ " ہنگری کا یہ فیصلہ یورپی یونین  کے شہریوں کے درمیان امتیاز پر مبنی اور آزادانہ نقل و حرکت  کے اصولوں کے منافی ہے"۔

یورپی یونین ممالک کے درمیان آزادانہ سفر کی سہولت   برقرار رکھنے کے لئے بھاری کاروائیوں کی یاد دہانی کرواتے ہوئے ویگانڈ نے کہا ہے کہ سفر کی پابندیوں کے بارے میں مشترکہ اصولوں کے تعین کے لئے رکن ممالک مذاکرات کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کمیشن آج ہنگری کو، یورپی یونین کے شہریوں کے درمیان امتیاز سے پرہیز کے متن پر مبنی ، ایک مراسلہ روانہ کرے گا۔

واضح رہے کہ  ہنگری نے جمعہ کے دن جاری کردہ بیان میں ، وباء کی وجہ سے یکم ستمبر سے اپنے شہری خارج یورپی یونین کے شہریوں سمیت تمام غیر ملکیوں کے لئے ملکی سرحدیں بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مذکورہ اعلان کے بعد ہنگری نے کہا تھا کہ حالیہ 5 دنوں میں کروائے گئے کووِڈ۔19 ٹیسٹ کی رپورٹ کے ساتھ جمہوریہ چیک،  سلوواکیہ اور پولینڈ کے شہری ہنگری میں داخل ہو سکیں گے۔



متعللقہ خبریں