نیٹو کی فوج بیلاروس کی سرحد پر جمع ہو رہی ہے: لوکاشینکو
واضح رہے کہ نو اگست کے متنازعہ صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے بیلاروسی صدر لوکاشینکو نے الزام عائد کیا ہے کہ غیر ملکی قوتیں ملکی سرحدوں کے قریب اپنی طاقت جمع کر رہی ہیں جس کی نیٹو نے تردید کی ہے
1477574
مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے بیلاروس کے صدر الیکسانڈر لوکاشینکو کا یہ دعویٰ مسترد کر دیا ہے کہ نیٹو کے فوجی بیلاروس کے ساتھ سرحد کے قریب جمع ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ نو اگست کے متنازعہ صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے لوکاشینکو نے الزام عائد کیا ہے کہ غیر ملکی قوتیں ملکی سرحدوں کے قریب اپنی طاقت جمع کر رہی ہیں۔
گزشتہ 26 برسوں سے اقتدار پر فائز لوکاشینکو نے اپنے ایک نشریاتی خطاب میں عوام سے کہا کہ انہوں نے ملکی فوج کوچوکناکر دیا ہے۔
دوسری طرف دارالحکومت منسک میں صدر کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔