جرمن مشیر اطلاعات کے دفترکا ملازم مصری خفیہ ایجنسی کا جاسوس نکلا

انکشاف ہوا ہے کہ جرمنی میں حکومتی ترجمان  اور مشیر اطلاعات اسٹیفن سیبرٹ کے دفتر کا ایک ملازم سالہا سال سے مصر  کی خفیہ ایجنسی کےلیے کام کرتا رہا ہے

1452735
جرمن مشیر اطلاعات کے دفترکا ملازم مصری خفیہ ایجنسی کا جاسوس نکلا

 انکشاف ہوا ہے کہ جرمنی میں حکومتی ترجمان  اور مشیر اطلاعات اسٹیفن سیبرٹ کے دفتر کا ایک ملازم سالہا سال سے مصر  کی خفیہ ایجنسی کےلیے کام کرتا رہا ہے۔

 آئینی تحفظ کمیشن نے گزشتہ روز سال 2019 کی اپنی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے تفتیش شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  مصر کی خفیہ ایجنسی   نے  جرمنی میں مقیم مخالف شخصیات اور صحافیوں کے تعاوب کےلیے سرگرمیاں جاری رکھی  تھیں۔

جرمن اخبار بلڈ کے مطابق ، مذکورہ ایجنٹ  دفتر کے استقبالیئے میں ملازم  تھا  جس نے مصری صحافیوں کو خفیہ معلومات پہنچانے کی ذمے داری لے رکھی تھی ۔

خبر میں یہ بھی  بتایا گیا ہے کہ  صدر عبدالفتاح السیسی کے آمرانہ نظام کے تحت  تشدد اور سزائے موت کی سزاوں میں اضافہ ہوا ہے  اور مصری حکومت مخالف صحافیوں کا مسلسل  تعاوب کرتی رہتی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں