روس: آَئینی ترامیم پر عوامی رائے دہی کا آغاز

واضح رہے کہ صدر ولاديمير پوٹن نے ملکی آئين ميں وسيع تر تراميم تجويز کر رکھی ہيں، جن سے ان کے سن 2036 تک اقتدار ميں رہنے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے

1443225
روس: آَئینی ترامیم پر عوامی رائے دہی کا آغاز

روس ميں آئينی تراميم پر رائے دہی کا عمل شروع ہو گيا ہے۔ پولنگ کا عمل ايک ہفتے تک جاری رہے گا۔

صدر ولاديمير پوٹن نے ملکی آئين ميں وسيع تر تراميم تجويز کر رکھی ہيں، جن سے ان کے سن 2036 تک اقتدار ميں رہنے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

رائے دہی جنوری ميں ہونا تھی تاہم وبا کے باعث اسے ملتوی کر ديا گيا تھا۔

تراميم ميں سماجی سطح پر اصلاحات اور صدارتی اختيارات ميں وسعت پر زور ديا گيا ہے۔

عملاً ان تراميم کی دونوں ايوانوں اور ملکی آئينی عدالت سے منظوری پہلے ہی ہو چکی ہے اور اب رائے دہی کی کوئی قانونی حيثيت نہيں مگر صد پوٹن کا اصرار ہيں کہ ان پر عوام کی رائے بھی لی جائے۔ 

 



متعللقہ خبریں