برطانیہ: جارج فلائڈ کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

لندن میں ہزاروں مظاہرین کی شرکت سے جارج فلائڈ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر احتجاجی مظاہرہ

1427016
برطانیہ: جارج فلائڈ کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ہزاروں مظاہرین نے امریکہ کے شہر مینے سوٹا میں حراست کے دوران پولیس کے تشدد کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے سیاہ فام جارج فلائڈ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین دوپہر کے وقت ٹرافالگار اسکوائر میں جمع ہوئے اور "انصاف نہیں تو امن نہیں"، "گھٹنے کو میری گردن سے اٹھاو" کے نعرے لگائے۔

مظاہرین نے امریکہ اور برطانیہ حکومت کے خلاف تحریروں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرین نے شہر کے علاقے واکس ہال میں واقع امریکی سفارت خانے کی طرف مارچ کی۔

سفارت خانے کے سامنے جمع پولیس کی بھاری نفری اور مظاہرین کے درمیان وقتاً فوقتاً زبانی و بدنی جھڑپیں ہوئیں اور 11 مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے پیچھے ہٹنے پر تناو میں کمی آئی اور مظاہرین نے یہاں سے ڈاون اسٹریٹ میں واقع 10 نمبر وزیر اعظم آفس کی طرف مارچ کی اور مظاہرہ کیا۔



متعللقہ خبریں