فرانسیسی ماہرین نے ہائیڈروکسی کلوروکین دوا کا استعمال ممنوع قرار دے دیا

بتایا گیا ہے کہ فرانسیسی حکومت کے نئے قواعد کے مطابق، ڈاکٹروں کو کووڈ انیس کے مریضوں پر مزید یہ دوا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے

1424447
فرانسیسی ماہرین نے ہائیڈروکسی کلوروکین دوا کا استعمال ممنوع قرار دے دیا

فرانس نے کووڈ انیس کے مریضوں پر ملیریا کی دوا ہائیڈروکسی کلوروکین کے استعمال کو روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔ 
فرانسیسی حکومت کے نئے قواعد کے مطابق، ڈاکٹروں کو کووڈ انیس کے مریضوں پر مزید یہ دوا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
 دو فرانسیسی مشاورتی اداروں نے کہا ہے کہ ہائیڈروکسی کلوروکین کے استعمال سے صحت کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ 
واضح رہے کہ اس دوا کے صحت پر منفی اثرات جاننے کے باوجود امریکی صدر ٹرمپ کی طرح بعض عالمی رہنماؤں نے کورونا وائرس کی وبا کو روکنے کے لیے ہائیڈروکسی کلوروکین کے استعمال کی حمایت کی تھی۔



متعللقہ خبریں